ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ، ڈپٹی اسپیکر کہاں بھاگ سکتے ہیں؟ عثمان ڈار کا اہم انکشاف

24  جولائی  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں ڈپٹی اسپیکر کسی بھی وقت ملک سے بھاگ سکتے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ایف آئی اے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ رہے۔انہوں نے کہا کہ دوست مزاری کے خلاف غیرآئینی رولنگ پر آرٹیکل 6 لگے گا، عمران خان جعلی رپورٹس بناکر ملک سے باہر نہیں بھاگے، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب ضمنی الیکشن کے بعد نیند نہیں آرہی، یہ ہمیشہ بوٹ پالش کیلئے تیار رہتے ہیں۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ این آر او ٹو دے کر ووٹ کوعزت دو بیانیے کا سودا کیا گیا، این آر او ٹو دے کر 1100ارب کے کیسز معاف کیے گئے، ماضی میں نواز شریف نے اداروں کے خلاف بیانات دیئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved