عرب فوجی اتحاد کا یمن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے خفیہ ٹھکانوں پر فضائی حملہ

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے شہر صنعا میں منگل کے روز ایرانی پاسداران انقلاب کی ماہر ملیشیاء کے خفیہ ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

عرب فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمنی دارالحکومت صنعا میں ایرانی پاسداران انقلاب کے بیلسٹک میزائلوں کے ایک ڈپو کو فضائی حملےمیں تباہ کر دیا ہے،  مزید بتایا کہ صنعاء کے ایئر پورٹ سے منسلک الدیلمی اڈے پر پاسداران انقلاب کے میزائلوں کے ذخیرے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

 

عرب اتحاد کے ترجمان نے عام شہریوں کے نقصان کے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے شہریوں اور دیگر عوامی تنصیبات کو نقصان سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے تھے۔

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صنعا ایئرپورٹ پر پاسداران انقلاب اور حزب اللہ کے ماہرین کا فوجی اڈہ بن گیا ہے،  جہاں سے ملیشیاء سرحد پار سے حملے کرنےکیلئے قانونی استثنیٰ والی جگہوں کا استعمال کرتی ہے۔ انہوں سے شہریوں سے اپیل کی کہ نشانہ بنائی گئی اور دیگر استثنیٰ والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں، تاکہ کسی کاروائی میں عوامی نقصان نہ ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved