سندھ حکومت نے کورونا کی نئی قسم کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کر دی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی ڈویژن میں ان ڈو ڈائننگ کےلئے70فیصد کی اجازت ہو گی جب کہ سندھ بھر میں سینما ہالز میں ویکسینیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت برقرار ہے۔کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے حکم نامے کے تحت لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں 300 افراد سے زائد کے شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سانگھڑ اور سکھر کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں 500 افراد کے ان ڈور اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے۔ سیاحت، تفریح پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں سنیما ہالز میں ویکسی نیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہے، کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں جب کہ تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔ سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15 دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے جب کہ سیاحت, تفریح پارکس, سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہو گا۔
سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کےتحت نئی پابندیاں 15دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔