آج راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز میں جھگڑے نہیں، قیادت میں جھگڑے ہیں، یہ جھگڑے ختم ہونے چاہئیں اور پارٹی میں اتحاد ہونا چاہیے۔
سابق وزیر دفاع و خارجہ نے قیادت اور کارکنان سے اپیل کی کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں کیونکہ انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔ یہ وقت کا تقاضا ہے اور وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، آپ متحد رہیں، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔