کرتارپور گردوارے پر فوٹو شوٹ کرنے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

صالحہ امتیاز نے فوٹو شوٹ پر سکھ برادری سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سکھ مذہب کا احترام کرتی ہیں، ان کا مقصد سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بالکل بھی نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صالحہ  امتیاز کا کہنا تھا کہ میں نے ایک تصویر پوسٹ کر دی  جوفوٹو شوٹ کا حصہ نہیں تھی، میں صرف تاریخ کے بارے میں جاننے اور سکھ برادری کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے کرتار پور گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھ مذہب اور برادری کا بہت احترام کرتی ہوں، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، لیکن پھر بھی اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو ان سے معافی مانگتی ہوں۔

صالحہ امتیاز نے معافی مانگنے کے بعد متنازع تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ صالحہ امتیاز کی کرتارپور گردوارے پر فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہونے پر سکھ برادری کے ساتھ ہر طبقہ فکر نے اس کی مذمت کی تھی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی اس واقعے پر تنقید کی تھی، بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئےذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved