پاکستان میں کورونا سے مزید9افراد انتقال کرگئے

1  دسمبر‬‮  2021

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 09 افراد انتقال کرگئے۔

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 381 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 414 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار254ہوگئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 09 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.97 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 896 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75ہزار820، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار75، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار185،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار722، بلوچستان میں 33 ہزار484، آزاد کشمیر میں 34 ہزار556 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار27افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار621، خیبرپختونخوا 5 ہزار846، اسلام آباد 955، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved