چین کے تعاون سے کراچی کے دو سرکاری تعلیمی اداروں نے نوجوانوں میں چین جیسی کاروباری صلاحیت اور استعداد پیدا کرنے کے لیے ای کامرس سمیت مختلف کورسز شروع کردیئے ہیں۔
آن لائن شروع کیے جانے والے ان کورسز میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی اساتذہ اور کاروباری شعبہ کے ماہرین نوجوانوں کو چین کی کاروباری دنیا میں رسائی کے طریقے ، چینی مصنوعات دنیا بھر میں فروخت اور پاکستانی مصنوعات کے دنیا میں دروازے کھولنے کے طریقے سکھا رہے ہیں جس سے نوجوانوں میں دنیا کے کاروباری رجحانات سے آگاہی ہوگی بلکہ وہ عالمی سطح پر کاروبار کرنے کے طریقے بھی جان سکیں گے۔