این سی او سی نے 50 سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے بوسٹر ڈوز کی منظوری دے دی

1  دسمبر‬‮  2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  3 کیٹیگریز کیلئے ویکسین کے بوسٹر شاٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا صورتحال اور ویکسینیشن پر بریفنگ دی گئی اور کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے متعلق صوبوں کو زیادہ فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں 3 کیٹیگریز کیلئے ویکسین کے بوسٹر شاٹ کی منظوری دی گئی ہے، 50سال سے زائد عمر، ہیلتھ کیئر ورکرز اور کم قوتِ مدافعت والے افراد کو ویکسینیشن مکمل کرانے کے 6 ماہ بعد بوسٹر شاٹ لگایا جائے گا۔

ویکسین نہ کرانے والے افراد کے خلاف فیصلہ

این سی او سی اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کوموقع پر ہی ویکسین لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ویکسینیشن کیلئے خصوصی مہم یکم دسمبر سے شروع کردی گئی ہے، ویکسینیشن ٹیمیں مختلف پبلک مقامات پر موجود رہیں گی۔

سینماؤں میں کون جائے گا

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے سینماؤں میں صرف ویکسین شدہ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی،ملک بھر میں ٹرینیں 80 فیصد ویکسینیٹڈ مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی،جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیلئے کوئی دن مخصوص نہیں ہوگا۔

بارڈرز پر لاک ڈاؤن برقرار رہے گا

این سی او سی نے کہا کہ ملک کے بارڈرز پر لاک ڈاؤن برقرار رہے گا،سیاحتی علاقوں کیلئے ویکسین شدہ افراد کی پالیسی برقرار رہے گی،بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی نئی پالیسیوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک نافذالعمل رہے گا،ملک میں کورونا کی صورتحال کا آئندہ جائزہ اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved