شاہد آفریدی نے لائیو شو کے دوران احمد شہزاد کو کیا مشورہ دیا؟

28  جولائی  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹر احمد شہزاد کو میری وجہ سے بھی ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے۔

احمد شہزاد اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے درمیان لائیو شو میں چٹ چیٹ ہوئی جس میں شاہد آفریدی نے کہاکہ میں جب قومی ٹیم کا کپتان تھا تو  بطور اوپنر میرے پاس احمد شہزاد سے بہتر کوئی آپشن نہیں تھا۔

سابق کپتان نے کہا مجھے احمد شہزاد کی بیٹنگ پسند تھی، جب میں نے ٹیم کی کپتانی چھوڑی تو میری وجہ سے احمد شہزاد کو کئی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے احمد شہزاد کو بہت زیادہ سپورٹ کرنے، مواقع دینے، نوازنے اور ٹیم میں آگے لانے سے متعلق کئی بار تنقید سننا پڑی لیکن احمد شہزاد ٹیم کے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

شاہد آفریدی کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا ‘ شاہد آفریدی میرے بڑے بھائی جیسے ہیں، وہ مجھے کچھ بھی بول سکتے ہیں، میری سمجھ سے باہر ہے آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں’۔

شاہد آفریدی نے اس گفتگو کے دوران احمد شہزاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرا آپ کو صرف یہی مشورہ ہے کہ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں اور اپنی فیملی کے ساتھ اچھی زندگی گزاریں، اللّٰہ تعالیٰ نے زندگی کو بہت خوبصورت بنایا ہے، اسے انجوائے کریں’۔

کرکٹر کا کہنا تھا ‘ میں بھی کھیلنا اور  رنز بنانا چاہتا ہوں لیکن اس کے لیے مجھے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، پی ایس ایل کی ٹیمیں مجھ میں دلچسپی ظاہر کرتی ہیں مگر پتہ نہیں پھر انہیں مجھے ٹیم میں لینے سے کون روکتا ہے’۔

احمد شہزاد نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘میں کہاں کھیلوں؟ کہاں رنز بناؤں؟ کیا میں گھر پر کھیل کر  رنز بناؤں؟’

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved