دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی، عالمی ادارہ صحت

29  جولائی  2022

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اب تک دنیا کے78 ممالک میں منکی پاکس کے18 ہزار کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ، جن میں70 فیصد کا تعلق یورپ اور 25 فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے۔

ترک نشریاتی ادارے نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریوسس کے بیان کے حوالے سے بتایا  ہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس کیسوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے ادارے کے جنیوا مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران منکی پاکس وائرس کے تازہ اعداد و شمار کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ اب تک 78 ممالک سے 18 ہزار کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کیسوں کے 70 فیصد کا تعلق یورپی علاقے اور 25 فیصد کا تعلق امریکی علاقے سے ہے۔

جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ مریضوں کی 10 فیصد تعداد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ ممالک اس خطرے کو سنجیدگی سے لینے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved