تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں پلاٹ پر قبضے کے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کچی آبادی گرانے سے روکا ہوا ہے ہم تجاوزات نہیں گراسکتے۔ ایس بی سی اے کے وکیل کے بیان پر سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ تجاوزات گرانے کا حکم سندھ ہائیکورٹ نے دیا تھا، وزیراعلیٰ کیسے انکار کرسکتے ہیں؟ کیا وہ قانون سے بالاتر ہیں؟عدالت کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی بلا لیتے ہیں۔ اس موقعے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں، تمام تجاوزات گرا کردرخوست گزار کو قبضہ دے دیا ہے، عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل کو عدالت میں بیان دینے کیلئے احتیاط برنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ عدالت کا حکم ماننے سے کیسے انکار کر سکتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
27
ستمبر 2021