کورونا کے 661 نئے شکار، ایک جاں بحق

31  جولائی  2022

ملک بھر میں کورونا کے باعث گزشتہ روز ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ کورونا کے 171 متاثرین کی حالت تشویش ناک ہے۔

اتوار کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 80 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 661 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح  3.29فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق  متاثرہ افراد میں سے 171 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved