امریکہ میں منکی پاکس کیسز میں اضافے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہیلتھ ایمرجنسی کے فیصلے سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جبکہ ہیلتھ ایمرجنسی کے فیصلے سے ویکسین اور علاج کی تقسیم میں تیزی آئے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جن میں سے ایک چوتھائی کیسز صرف نیویارک میں سامنے آئے ہیں، علاوہ ازیں واشنگٹن، اور جارجیا میں بھی کیسز کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس دنیا بھر میں منکی پاکس کے 26 ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ کئے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلتی منکی پاکس کی وبا کو روکنا چیلنج بن گیا ہے اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا اب مشکل ہو گیا ہے۔