ایک نجی شو میں 22 سالہ پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر اپنی ماہانہ آمدنی سے متعلق انکشاف کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔
دوران شو معاذ سے ان کی ماہانہ آمدنی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں معاذ صفدر کا کہنا تھا کہ میری ماہانہ آمدنی تقریباً اتنی ہے کہ اس سے دو پاکستانی آلٹو خرید لی جائیں جس پر نادر علی نے کہا چونکہ پاکستان میں تیزی سے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا یہ تنخواہ کسی بھی ملٹی نیشنل کمپنی کے جنرل مینیجر سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
معاذصفدر نے اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فیلڈ میں 5 سال ہوگئے ہیں، 4 سال تک میری تنخواہ صفر تھی لیکن جب 5 ویں سال میں نے یوٹیوب سے آغاز کیا تو میری تنخواہ میں اضافہ ہوا۔