پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت ہو گی یا نہیں؟ وزیر داخلہ کا بیان جاری

7  اگست‬‮  2022

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی چوری سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی اسٹنٹ کے طور پر جلسے کر  رہے ہیں۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ سیاسی اسٹنٹ ہو گا۔چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اپنی چوری سے توجہ ہٹانے کی کوشش میں ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے ساتھ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے، ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا کہ 9 سیٹوں کے ضمنی الیکشن پی ٹی آئی ہارے گی۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی قائد کی وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اگلے انتخابات کی مہم سے پہلے واپس آئیں گے، واپس آنے کی تاریخ خود بتائيں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved