انسٹاگرام میں فل اسکرین تصاویر کی آزمائش شروع کرنے کا اعلان

7  اگست‬‮  2022

انسٹاگرام کی جانب سے ایپ کو ٹک ٹاک میں بدل دینے والے متنازع ری ڈیزائن پر کام روک دیا گیا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کمپنی نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے۔

انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے بتایا ہے کہ ایک یا 2 ہفتوں میں فوٹو شیئرنگ ایپ میں فل اسکرین 9:16 ریشو کی تصاویر کا فیچر متعارف کرا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ انسٹاگرام پر فل اسکرین ویڈیو تو دیکھ سکتے ہیں مگر تصاویر کا سائز اتنا نہیں ہوتا، تو ہم نے سوچا کہ دونوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے۔

اس وقت انسٹاگرام میں صرف ایسی تصاویر پوسٹ کی جاسکتی ہیں جن کا ریشو 4:5 ہوتا ہے۔

یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب جولائی کے آخر میں ایڈم موسری نے صارفین کی تنقید کے بعد انسٹاگرام کو ٹک ٹاک میں تبدیل کرنے والی چند تبدیلیوں کو ریورس کردیا تھا۔

اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کی طرح فل اسکرین ہوم فیڈ کی آزمائش ختم کی جارہی ہے۔

اب ایسا ہوم فیڈ تو صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا جائے گا مگر تصاویر کے لیے ضرور ایسا کیا جارہا ہے۔

ایڈم موسری نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا تھا کہ نئے ہوم فیڈ ڈیزائن پر لوگوں نے شکایات کی ہیں اور ایپ کے استعمال کی شرح میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ فل اسکرین کا تجربہ تصاویر کے لیے زیادہ مثالی نہیں، مگر بظاہر وہ اس سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved