5 سال اور کھیلتا تو کیا ہوتا؟ آپریشن کے بعد شعیب اختر کا ویڈیو پیغام

7  اگست‬‮  2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار  شعیب اختر  نے گُھٹنوں کی سرجری (Partial knee replacement surgery) کے بعد اسپتال کے بیڈ سے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو  پیغام شیئر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی۔

شعیب اختر نے مداحوں کو طبعیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہئیں، امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو کیوں کہ تکلیف میں ہوں۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی تکلیف میں ہوں،  4، 5 کھیل سکتا تھا لیکن مجھے پتا تھا اگر میں نے کھیلا تو  وہیل چیئر پر آجاؤں گا اس لیے میں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں جو فاسٹ بولنگ کی یہ اس کا نتیجہ تھا کہ میں نے اپنی ہڈیاں کھو دی لیکن کوئی بات نہیں یہ سب پاکستان کے لیے ہے اور اگر مجھے دوبارہ بھی موقع ملے تو میں یہی کروں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved