ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

8  اگست‬‮  2022

کامن ویلتھ گیمز   میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا، ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا، ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی تھرو کرکے کامن ویلتھ گیمز کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو فائنل کے پہلے راﺅنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں انفرادی کارکردگی کا بہترین ریکارڈ بنا یا،ارشد ندیم نے 86.81 میٹر جیولن تھرو کیا،بھارت کے ڈی پی منونے 79.04 میٹر جیولن تھرو کیا۔

ارشد ندیم کی دوسری تھرو فاول قراردے دی گئی،تاہم تیسری تھرو میں ارشد ندیم نے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا ئی اور88میٹر پھینک دی۔

پاکستان نے ارشد ندیم نے دوبارہ اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا اورپانچویں باری میں 90.18 میٹر کی تھرو کی ،ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی تھرو کرکے کامن ویلتھ گیمز کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved