ملک بھر میں محرم کے جلوس: موبائل سروس بند، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

8  اگست‬‮  2022

محرم الحرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جلوس نکالے جائیں گے۔

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سےدوپہرایک بجےبرآمدہوگا، جلوس ایم اےجناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر،سےگزرےگا اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر ختم ہوگا۔

 اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سےبرآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہواتاہواواپس یہیں ختم ہوگا۔

پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوگا،کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا۔

اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ کئی شہروں میں موبائل سروس بھی بند ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved