اومی کرون بھارت بھی پہنچ گیا،پاکستان میں کورونا سے مزید8افراد جاں بحق

3  دسمبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار745 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید377کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار631ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار137کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.85فیصد رہی۔


دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی ریاست کرناٹک میں 2 افراد میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved