ملک بھر کورونا وائرس کے حملے جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ 421 نئے کیسز سامنے آ گئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 648 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 421 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، ملک میں کورونا کی مثبت شرح 2.53 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 159 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔