واٹس ایپ اپنے صارفین کا خیال رکھتے ہوئے آئے روز کوئی نہ کوئی نیا فیچر متعارف کراتا رہتا ہے،واٹس ایپ ’’لاگ ان اپروول‘‘ کا ایک نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرانے کیلئے کام جاری ہے۔
ہیکس اور ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور اپنے صارفین کیلئے حفاظتی انتظامات کو مزید بڑھانے کیلئے، Meta Platform Inc’s واٹس ایپ میں’’لاگ ان کی منظوری‘‘ کا ایک نیا فیچر متعارف کرانے کیلئے کام کر رہا ہے۔
فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح یہ نیا فیچر واٹس ایپ اکاؤنٹس کو چوری ہونے سے روکنے میں مدد دے گا، واٹس ایپ پر اس ‘لاگ ان فیچر’ کے ذریعے جب بھی کوئی اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کی کوشش کرے گاصارفین کو ان ایپ الرٹس بھی ملیں گی۔
واٹس ایپ آفیشلز کا کہنا تھا کہ یہ نیا فیچر صارفین کواضافی سکیورٹی فراہم کرے گا۔
دوسری جانب میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس سے صارف کسی بھی گروپ کا حصہ بننے کے باوجود اپنا نمبر چھپا سکیں گے ۔