اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی الیکشن کے شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی

10  اگست‬‮  2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی الیکشن کے شیڈول کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے،جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ انتخابی شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟۔

جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پرسماعت کی،پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری استدعا ہے کہ الیکشن شیڈول معطل کیا جائے۔

جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں؟  فیصل چوہدری نے موقف اپنایا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے۔

جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دیئے کہ 123 حلقوں میں بھی الیکشن ہوجائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں،آپ الیکشن لڑیں،فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم تو الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں، 123 حلقوں میں الیکشن کرائیں،عدالت نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved