ٹی ایل پی کو عمران خان اور پرویز الہی کے بعد کسی اور کی ضرورت نہیں: فیاض الحسن چوہان

10  اگست‬‮  2022

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کے بعد کسی اور کی ضرورت  نہیں ہے۔ ٹی ایل پی ہمارے جھنڈے تلے آکر جدوجہد کرے، موجودہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا۔ ناہلوں کا ٹولہ ہے۔ 

 راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو شخصیات ہیں جنہوں نے ختم نبوت کے لئے جنگ لڑی، ایک عمران خان اور دوسری شخصیت وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ہیں،  بنیادی طور پر 2 سے 3 جلسے راولپنڈی اسلام آباد میں ہوچکے ہیں، اس لئے اب لاہور میں جلسہ کررہے ہیں، ہمارا امریکا مخالف بیانیہ نہیں ہے، ہم غلامی نہیں دوستی کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا سے جو گاڑیاں ملیں، وہ ایڈ کی صورت میں عوام کے لئے ہیں لیکن غلامی اختیار نہیں کرسکتے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان نے پچھلے 4 مہینوں میں متعدد مرتبہ کہا کہ فوج بہت اہم ہے۔ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو اداروں سے محبت کرتی ہے، میں پولیس، رینجرز اور فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صوبائی حکومت پنجاب میں 2 ہزار سے زائد جلوسوں کو سکیورٹی دے رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب اور کمشنر بھی موجود تھے۔

شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ آج صبح پاک فوج کے جوان وزیرستان میں شہید ہوئے، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو معلوم ہے کہ ایک صوبہ کیسے چلایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں سکیورٹی پلان تیار کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved