پنجاب کے وزیر کھیل ملک تیمور نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گاؤں میں فوری طور پر اسٹیڈیم تعمیر کرانے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، ان کا استقبال میں خود کروں گا، وہ پوری قوم کو فخر ہے۔
ملک تیمور نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اسپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرتا رہے گا، ارشد سمیت میڈلز جیتنے والے تمام ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں ۔
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، یہ تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔