آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

11  اگست‬‮  2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔دورے کے دوران آرمی چیف جنرل باجوہ، رائل ملٹری اکیڈمی، سندہسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف دورے کے دوران برطانیہ کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی بلائے جانے والے پہلے پاک فوج کے پہلے سربراہ ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved