لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں نمیبیا سے آئی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈکپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان آکر بہت اچھا لگا، لاہور قلندرز کے شکر گزار ہیں جس نے یہ موقع فراہم کیا، یہاں کھیلوں کی بہت اچھی سہولتیں موجود ہیں۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ اب انٹرنیشنل کھلاڑی بھی لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں آکر ٹریننگ کررہے ہیں۔