پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق کووڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد تک جاپہنچی جب کہ وبا میں مبتلا مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
COVID-19 Statistics 13 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,272
Positive Cases: 728
Positivity %: 3.59%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 161— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 13, 2022