افغانستان کی وزارت ثقافت اور اطلاعات کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مردوں کے داڑھی منڈوانے یا اس کی لمبائی طے کرنے اور خواتین کے سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
حالیہ خبروں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی وزارت ثقافت اور اطلاعات میں ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض صوبوں میں ایسے احکامات کو سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا، جو کچھ سوشل میڈیا پر ہے وہ وزارت کی طرف سے نہیں ہے۔