تصویر میں موٹا دکھانے پر عراقی اداکارہ نے برطانوی اخبار پر مقدمہ کردیا

13  اگست‬‮  2022

نامور عراقی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ایناس طالب نے برطانوی جریدے کیخلاف خود کو تصویر میں موٹی دکھانے پر مقدمہ کروا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایناس طالب نے برطانوی اخبار اکنامسٹ پر اپنی موٹی تصویر شائع کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اخبار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ ایناس طالب نے کہا ہے کہ اخبار کی جانب سے ان کی تصویر کو اجازت کے بغیر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے جس سے ان کی انفرادی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تصویر کو فوٹو شاپ کر کے انہیں موٹا دکھایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved