پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 0.91فیصد ریکارڈ

4  دسمبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید8افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار761 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47ہزار 084ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 431افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 08افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.91فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 858مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار494، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار254، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار379،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار848، بلوچستان میں 33 ہزار491، آزاد کشمیر میں 34 ہزار574 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار413 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار35افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار622، خیبرپختونخوا 5 ہزار858، اسلام آباد 958، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved