بھارت میں اومی کرون پہنچ گیا، بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ملتوی

4  دسمبر‬‮  2021

جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کی وجہ سے بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کرکٹ سیریز کو ملتوی کردیا گیا۔
کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی وجہ سے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میچز ملتوی کیے جاچکے ہیں جب کہ اس کے علاوہ کرکٹ کے دیگر ایونٹ بھی اومی کرون کی زد میں آچکے ہیں جس میں کرکٹ افریقا نے کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈویژن ٹو کے میچز کو ملتوی کردیا ہے۔اب بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزکو آگے بڑھادیا گیا ہے۔جنوبی افریقا سے بھارت پہنچنے والے دو مسافروں کو کرونا کی ڈیلٹا قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے دو مسافروں کو کرونا کی ڈیلٹا قسم کی تشخیص ہوئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بنگلور کی ضلع انتظامیہ کے مطابق جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے دو مسافر کے بنگلور ایئرپورٹ پر ٹیسٹ کیے گئے، جنہیں کرونا کی ڈیلٹا قسم کی تشخیص ہوئی۔انتظامیہ نے ان مسافروں کی شناخت کو مخفی رکھا البتہ یہ بتایا ہے کہ ایک مسافر گیارہ نومبر جبکہ دوسرا بیس نومبر کو بھارت پہنچا تھا۔
سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی ،اب بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے سیریز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی۔بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی جنوبی افریقا روانگی اب حکومتی اجازت سے مشروط ہے جس کی وجہ سے اب یہ سیریز بعد میں کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق ماضی میں کرونا کی سامنے آنے والی اقسام کے مقابلے میں اومی کرون میں تیس سے زائد جینیاتی تبدیلیاں ہوئیں ہیں جبکہ خطرناک ترین قرار دی جانے والی قسم ڈیلٹا میں صرف چار جینیاتی تبدیلیاں ہوئیں تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved