الخلیل (این این آئی): فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی شریف پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ سینکڑوں یہودی شرپسندوں نے مسجد ابراہیمی میں گھس کر کئی گھنٹے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیماتی کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔اور اس موقعے پر فلسطینی نمازیوں کے مسجد ابراہیمی میں داخلے پر پابندی عائدکی گئی تھی۔
سینکڑوں یہودی شرپسندوں کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا
28
ستمبر 2021