ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے

4  دسمبر‬‮  2021

 ڈھاکا ٹیسٹ خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل جلد ختم کردیا گیا، پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے۔

ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اورآخری ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 59رنز پر گری جب عبداللہ شفیق 25رنز بنا کر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 70رنز پر گری۔ عابد علی 39رنز بنا کر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہوئے۔خراب روشنی کے باعث امپائرز نے پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کرنے کا اعلان کیا تو بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے، کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے، اس پچ سے اسپنرز کو مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش  کی  ٹیم میں آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے۔بنگلادیشی کپتان کا کہنا تھا کہ   دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved