دنیا کا ایسا فٹبال اسٹیڈیم جہاں میچ کے دوران ٹرین بھی گزرتی ہے

16  اگست‬‮  2022

کھیل کے میدانوں میں آپ نے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو تو بیٹھے ہوئے ہمیشہ دیکھا ہی ہے لیکن کبھی آپ نے ایسے میدان کے بارے میں سنا ہے جہاں سے دوران میچ  ٹرین گزرتی ہو؟

نہیں سنا تو آپ  آج ہم آپ کو بتاتے ہیں، جی ہاں سلوواکیہ میں ایک ایسا فٹبال اسٹیڈیم ہے جہاں سے ٹرین بھی گزرتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلوواکیہ کے ایک چھوٹے سے قصبےسیرنے بالوگ کے  فٹبال کلب ‘ٹی جے تاٹران ‘کا اسٹیڈیم  اس لیے منفرد ہے کیوں کہ یہاں ایک پٹری موجود ہے جس پر سے اسٹیم انجن والی ٹرین گزرتی ہے۔

 سیرنے بالوگ تقریباً 5 ہزار ایک سو  افراد پر مشتمل سلوواکیہ کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جہاں اس منفرد اسٹیڈیم کی وجہ سے سیاح کافی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

2015 میں اس اسٹیڈیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی میں جس میں فٹبال میچ کے دوران ٹرین میدان میں ایک جانب سے داخل ہوتے اور دوسری طرف سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سے اس کی رونقوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق  سیرنے بالوگ اسٹیڈیم 1980 میں قائم ہوا،اس وقت ان اسٹیم انجن والی ٹرینوں کا استعمال کم ہوگیا تھا، یہ واضح نہیں کہ حکام نے ریلوے ٹریک کے درمیان فٹبال اسٹیڈیم کیوں بنایا؟تاہم ایک دہائی تک یہاں سے ٹرین گزرتی رہی۔

اطلاعات کے مطابق 1990 میں اس ریلوے ٹریک کی مرمت کی گئی اور بعدا زاں 1992 میں اسے دوبارہ  سیاحوں کے لیے کھولا گیا۔

 فٹبال میچ کے دوران دھواں اڑاتی ٹرین کو دیکھنے کا منظر کافی نرالا ہے اور یہی وجہ ہے سیاح اس سے لطف اندوز ہونے کیلئے اس اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا واحد اسٹیڈیم ہے جہاں سے ٹرین بھی گزرتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved