پاکستان کے پہلے اسپورٹس میڈیسن سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

18  اگست‬‮  2022

پاکستان کے پہلے اسپورٹس میڈیسن سینٹر کا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، اسپورٹس میڈیسن سینٹر میں ہر کھلاڑی کو طبی سہولت حاصل ہو گی۔

صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے پہلے اسپورٹس میڈیسن سینٹر کا سنگ بنیاد نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں رکھا۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، آرتھوپیڈک اور اسپورٹس میڈیسن کے ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے کہا کہ یہ تاریخی دن ہے کہ پاکستان کے پہلے اسپورٹس میڈیسن سینٹر کاسنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔کھلاڑیوں کو نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں اب میڈیکل کی سہولت ملے گی اور کھلاڑیوں کو انجریز کی صورت میں اسپتالوں کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔ سینٹر کے پینل پر ملک کے نامور آرتھو پیڈک ڈاکٹرز ہوں گے جو کہ کھلاڑیوں کا علاج کریں گے۔

ڈی جی اسپورٹس طارق قریشی نے کہا کہ سینٹر میں جدید مشنری ہو گی اور تمام کھلاڑی اس سے استفادہ کر سکیں گے۔ 

ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ سینٹر کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسائل حل ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved