پی ایف ایف نے ایک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی فٹبالر کی خدمات حاصل کرلیں

18  اگست‬‮  2022

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ساف ویمن کپ کیلئے ایک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی فٹبالر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

برطانیہ میں ویمن ایف اے کپ کھیلنے والی نادیہ خان نیپال میں ٹیم کو جوائن کرلیں گی۔

پی ایف ایف کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈون کاسٹرز روورز کی 21 سالہ مِڈ فیلڈر نادیہ خان کے پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں، وہ اگلے ماہ ساف کپ کیلئے ٹیم کو براہ راست نیپال میں جوائن کریں گی۔

ساف ویمن کپ 6 ستمبر سے کھٹمنڈو میں کھیلا جائے گا۔

نادیہ خان برطانیہ میں پیدا ہوئیں مگر ان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور فیفا قوانین کے تحت وہ انگلینڈ یا پاکستان میں سے کسی ایک ملک سے کھیلنے کی اہل ہوسکتی ہیں۔

پی ایف ایف نے گزشتہ ماہ نادیہ سے رابطہ کیا تھا جس پر انہوں نے پاکستان کی طرف سے کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

نادیہ 2018 سے ڈون کاسٹرز کی جانب سے ایف اے ویمن کپ نارتھ پریمیئر ڈویژن کھیل رہی ہیں اور ٹاپ لیول فٹبال کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

برطانیہ کی نادیہ خان ساف کپ میں شریک دوسری ’اوور سیز‘ پاکستانی ہوں گی ، ان سے قبل متحدہ عرب امارات میں کھیلنے والی ماریہ خان پاکستان کیمپ جوائن کرچکی ہیں۔

ساف ویمن کپ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے تک کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved