کیریبئن لیگ، اعظم اور قاسم اکرم کو این او سی نہ ملا، عماد وسیم کو اجازت مل گئی

18  اگست‬‮  2022

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تاریخوں سے ٹکراؤ کی وجہ سے دو نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم کو کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کی این او سی دینے سے انکار کردیا۔

یکم ستمبر سے شروع ہونے والے کیریبئن پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو بارباڈوس رائلز اور قاسم اکرم کو سینٹ کِٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب ان پلیئرز کو 30 اگست سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کا کہہ دیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نوجوان پلیئرز جو کہ مستقبل کے پلانز کا حصہ ہیں، ان کو کہا گیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کو ترجیح دیں،  پی سی بی کی پالیسی بھی یہ ہی ہے کہ لیگز میں شرکت کی اجازت اس وقت ملے گی جب اس کی تاریخیں پی سی بی کے ایونٹس سے متصادم نہ ہوں۔

فاسٹ بولر محمد عامر چونکہ ریٹائرڈ ہیں اس لیے پی سی بی نے ان کو این او سی جاری کردیا ہے جبکہ سینیئر کرکٹر عماد وسیم کو بھی این او سی جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کو پیغام دیا ہے کہ قومی ٹیم میں سلیکشن کا معیار غیر ملکی لیگز نہیں بلکہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved