پنجاب پولیس نے12 ن لیگی رہنماوں کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے

19  اگست‬‮  2022

لاہور  پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور  رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

لاہور پولیس کی طرف سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر سمیت12  دیگر لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری مانگے ہیں۔

مجسٹریٹ کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ملزمان دانستہ طور  پر  پیش نہیں ہو  رہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے لہٰذا ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اور رانا مشہود کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے تھے تاہم دونوں افراد گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved