12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کرانے کا فیصلہ

28  ستمبر‬‮  2021

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں 12 سال اور اس سے زائد کی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی ویکسی نیشن کے عمل میں آسانی کیلئے اسکولز میں ویکسی نیشن کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

 

این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن کے اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے کل بتایا کہ پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی 7 کروڑ 95 لاکھ 31 ہزار 641 ڈوزز لگ چکی ہیں۔ این سی او سی نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر 2021ء سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسلئے دیر مت کریں اور جلدی ویکسین لگوائیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے یکم ستمبر 2021ء کو 17 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی منظوری دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved