پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت مقابلوں سے باہر

20  اگست‬‮  2022

 پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، کوارٹر فائنل میں ٹیم پاکستان نے بھارت کو 0-2 سے ہرایا۔

 نینسی فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف بھرپور فارم میں نظر آئے۔پاکستان کی جانب سے نور زمان اور حمزہ خان نے اپنے اپنے میچز جیت کر پاکستان کو کامیابی دلائی۔پہلے نور زمان نے کرشنا مشرا کو آؤٹ کلاس کر کے 0-3 سے برتری حاصل کی۔ انہوں نے12-14، 8-11 اور 8-11 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے مقابلے میں حمزہ خان نے ارناوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ حمزہ نے ابتدائی 2 گیمز 6-11 اور 10-12 سے جیتے مگر اگلے 2 گیمز میں بھارتی پلیئر نے 1-11 اور 6-11 سے کامیابی حاصل کی ۔47 منٹ جاری رہنے والے ٹائی کے فیصلہ کن گیم میں حمزہ نے 5-11 سے مقابلہ جیت کر پاکستان کو سیمی فائنل تک پنچا دیا۔

دو صفر سے پاکستان کی فیصلہ کن برتری کے بعد دونوں ٹیموں نے تیسرا میچ نہ کھیلنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3 بجے شروع ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved