نیدرلینڈز کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
آخری ایک روز ہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 91 رنز بناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنائے۔ محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے207 رنزکا ہدف دیا ہے۔
نیدرلینڈز کے باس ڈی لیڈا نے تین اور ویویان کنگما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
Abdullah Shafique – Pakistan's ODI player No.238 🇵🇰
🧢 The youngster receives his ODI debut cap from Mohammad Yousuf 👏#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/UfL8Z4Xdut
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 21, 2022
نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں آج اوپنر عبداللہ شفیق ڈیبیو کیا ہے۔
عبداللہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو کی کیپ محمد یوسف نے دی، انہیں امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو طبیعت ناساز ہونے کے سبب آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان تین میچز کی سیریز دو میچز میں فتح حاصل کرکے پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔