سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ایشیا کپ 2022 میں انجری کے باعث باہر ہوجانے کے حوالے سے بات کی ہے۔
شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحوں کی یاد میں ایک ٹوئٹ کی اور ان سے 15 منٹ کا سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا۔
اس دوران ایک صارف نے درخواست کی کہ لالہ شاہین تو انجرڈ ہیں، آپ ہی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔
اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ میں نے اس کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ آپ فاسٹ بولر ہو، ڈائیو مت لینا، انجری ہوسکتی ہے لیکن مجھے بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ بھی آفریدی ہی ہے۔
Aoa Everyone, I was missing you all and I believe the sentiments are mutual. Let’s talk? I will be live in the next 15 minutes. #AskLala
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 21, 2022
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کو آرام تجویز کیاہے۔
Lala, Shaheen to injured hai. Aap hi retirement waapis Le lein 😔#asklala
— Abubakar Javed (@Kakarot_0007) August 21, 2022