پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ

22  اگست‬‮  2022

نیدرلینڈز کے کامیاب دورے کے بعد 22 رکنی قومی اسکواڈ  آج ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی۔

پاکستان نے ٹیم نیدر لینڈز کو تین صفر سے شکست دے کر ورلڈ کپ سپر لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

زاہد محمود اور محمد حارث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، امام الحق اور سلمان علی آغا 26 اگست کو  یوکے روانہ ہوں گے، عبداللہ شفیق کچھ دن ہالینڈ میں قیام کے بعد 26 اگست کو سیالکوٹ پہنچیں گے۔

عثمان قادر، آصف علی، حیدر علی اور افتخار احمد منگل کو دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

شاہین آفریدی کی جگہ ایشیاء کپ میں شرکت کرنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین انگلینڈ سے دبئی پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved