فیفا ورلڈکپ 2022ء میں پاک فوج سیکیورٹی کی خدمات انجام دے گی، مریم اورنگزیب کی تصدیق

23  اگست‬‮  2022

قطر میں ہونے والے فیفاورلڈ کپ میں پاکستان سکیورٹی خدمات انجام دینے کیلئے پاکستان نے اپنی فوج فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ کیلئے سکیورٹی معاہدے کی منظوری کابینہ نےدی، قطر فٹبال ورلڈکپ کی سکیورٹی کیلئے پاکستان اپنے فوجی اہلکار بھیجے گا۔دوحہ اور اسلام آباد کےدرمیان طے پانے والے معاہدے کی سمری کابینہ نے منظور کرلی ہے، پاکستانی وزیراعظم منگل کو  قطر کےدورے پر جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قطرمیں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ شیڈول ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved