حکومت نے تمباکو اور سگریٹس پر 36 ارب کے نئےٹیکسز عائد کر دیئے

23  اگست‬‮  2022

صدارتی آرڈیننس کے تحت 70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں جن میں سگریٹس پر لاگو ٹیکسز بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2022ء کی منظوری دی جس کے تحت تمباکو اور سگریٹس پر 36 ارب کے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔

اس آرڈیننس کے مطابق تمباکو اور سگریٹس پر 36 ارب کے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔ تمباکو پر ٹیکس ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے کلو مقرر اور مہنگے برانڈڈ سگریٹس پر ڈیوٹی میں 200 سے 600 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیئر ون کے 1000 سگریٹس پر ٹیکس 5900 سے بڑھا کر 6500 روپے کر دیا گیا ہے جب کہ  ٹیئر ٹو کے ایک ہزار سگریٹ پر ٹیکس 2050 روپے کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved