امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آ گیا

23  اگست‬‮  2022

بالی وڈ کے بادشاہ  امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آ گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ  انہوں نے ابھی ابھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت  آیا ہے۔

امیتابھ بچن نے ایسے تمام افراد جو ان کیساتھ رہے، ان سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنا چیک اپ اور کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

سوشل میڈیا پر ان کا ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کی فوری صحت یابی کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ جولائی 2020ء میں بھی امیتابھ بچن کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved