پاکستان کے معروف ہوسٹ اور کامیڈین تابش ہاشمی نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تابش ہاشمی نے حال ہی میں ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کیرئیر کے آغاز سمیت مختلف نجی اداروں کو جوائن کرنے اور چھوڑنے کی وجوہات بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کا حصہ بنے ہیں، اپنا یوٹیوب چینل چھوڑ کر چینل میں اس لئے شامل ہوئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگو ں کی سپورٹ حاصل کر سکیں ۔
تابش ہاشمی نے انکشاف کیا کہ ان کے لئے یہ سب اس لئے ضروری ہے کیو نکہ مستقبل میں وہ سیاست میں جانا چاہتے ہیں ۔ معروف ہوسٹ کا کہناتھا کہ میں صرف ذہن بناتا ہوں باقی اللہ اس کو مکمل کرتا ہے اور مجھ میں اسکلز اتنی ہیں کہ میں کسی بھی جگہ 3 سے 4 سال سے زیادہ نہیں ٹھہرتا۔
میزبان تابش ہاشمی نے اپنے انٹرویو میں نوجوانوں کو بھی خود کو چیلنجز دینے کی بھی ہدایت کی۔