بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول کامیڈی شو دی کپل شرما کے نئے سیزن کا آغاز 10 ستمبر سے ہو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبول کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں کپل سمیت ارچنا پورن سنگھ، سمونا چکرورتی، کیکو شاردا اور چندن پرابھرکر دکھائی دیں گے۔
دوسری جانب مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک نے کپل شرما شو چھوڑ دیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک سے میڈیا ٹاک کے دوران کامیڈی شو سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب میں کپل شرما شو نہیں کروں گا کیونکہ میرے پروگرام کے پروڈیوسرز کیساتھ معاہدے کے کچھ مسائل ہیں جو تاحال حل نہیں ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سنگھ نے بھی اعلان کیا تھا کہ اب وہ کپل شرما شو نہیں کریں گی کچھ مصروفیات کی وجہ سے لیکن وہ پھر بھی کبھی کبھی شو کا حصہ ہوا کریں گی۔
اسی لئےکپل شرما کا نیا سیزن کچھ دنوں میں شروع ہونے والا ہے لیکن مداح خوش ہونے سے زیادہ دکھی ہیں کیونکہ اب ان کے 2 پسندیدہ کامیڈین اس شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔
Coming soon 😍 only on @SonyTV #TheKapilSharmaShow #tkss #newseason 🤩🎉🙏 @Banijayasia pic.twitter.com/X1jeRvceq1
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) August 25, 2022