رواں برس دنیا بھر میں کورونا سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں، عالمی ادارہ صحت نے اعدادوشمار جاری کر دئیے

26  اگست‬‮  2022

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث رواں سال اب تک 10لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈ ہینوم گیبریسس نے جنیوا میں معمول کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم کورونا وئرس کی وبا کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں کیونکہ کوروناوائرس سے صرف رواںسال اب تک 10 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وبا کے آغاز کو ڈھائی سال ہو گئے ہیں اور اموات کو روکنے کے لیے تمام ضروری طریقہ کار اور آلات موجود ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر تمام ممالک کی حکومتوں پر زوردیا کہ وہ تمام ہیلتھ ورکرز، معمر افراد اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کی ویکسی نیشن کے لیے اقدامات کو فروغ دیں جو عالمی آبادی کا 70فیصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ ویکسی نیشن کی کم ترین شرح والے ممالک خاص طور پر افریقہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیزی سے کام کررہے ۔

اس وقت صرف 10ممالک ایسے ہیں جہاں کل آبادی کے 10 فیصد سے بھی کم افراد کے لیے ویکسین موجود ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ اب بھی عالمی آبادی کے ایک تہائی حصے نے ویکسی نیشن نہیں کرائی، جس میں کم آمدنی والے ممالک میں دو تہائی ہیلتھ ورکرز اور تین چوتھائی معمر افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کمزور قوت مدافعت اور بیمار افراد کی ویکسی نیشن، علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی، ٹیسٹ ، منتقلی کو محدود کرنا اور زندگیوں کو بچانے کے لیے اقدامات کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved